پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کامعترف ہوں، حسنین حیدر آباد والا

پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کامعترف ہوں، حسنین حیدر آباد والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کامعترف ہوں، مستقبل میں جب بھی موقع ملا تو ان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا، میری فلم ’’سویٹی ویڈ این آر آئی‘‘ کو باکس آفس پر اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہاربالی ووڈ ہدایتکار حسنین حیدر آباد والا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار اور گلوکار بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں ،میں نے ہمایوں سعید اورمنظر صہبائی سمیت چند ایک پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔



یہ مہیش بھٹ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جنہوں نے شدید مخالفت کے باوجود اپنی فلموں میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیلنٹ کو متعارف کروایا۔
ان کی دیکھا دیکھی دوسرے بولی وڈ پروڈیوسرز اور ہدایتکار بھی پاکستانی فنکاروں کا کاسٹ کرنے لگے۔ حسنین حیدر آباد والہ نے کہا کہ میری ایک فلم ’’سویٹی ویڈ این آر آئی‘‘پچھلے ماہ ریلیز ہوئی جس کو پسند کیا گیا۔ ان دنوں ایک نئی فلم کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جس میں پاکستانی فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -