ظفرعباس ڈائریکٹرنسیم حیدر شاہ کی فلم’’جنون عشق‘‘میں کاسٹ

ظفرعباس ڈائریکٹرنسیم حیدر شاہ کی فلم’’جنون عشق‘‘میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارظفرعباس کو ڈائریکٹرنسیم حیدر شاہ کی نئی فلم’’جنون عشق‘‘میں اہم رول کے لئے کاسٹ کرلیا گیا جس کی شوٹنگ چندروزتک شروع ہوگی۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ظفرعباس نے ’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ میں فلم اور ٹیلی ویژن پر یکساں مصروف ہوں اور اس وقت میرے کئی پراجیکٹ زیرتکمیل ہیں جن میں دوفلمیں اور پانچ سیریلز شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویسے تومیں ہرسیریل میں مختلف کردارکررہا ہوں لیکن پی ٹی وی لاہورمرکزکی ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘کے حوالے سے نہایت پرجوش ہوں کیونکہ پروڈیوسرشوکت چنگیزی اس ڈرامے پر بہت محنت کررہے ہیں۔



اداکارڈائریکٹرشاہد رانا کی فلم’’خدا اور محبت‘‘میں بھی اہم کردار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -