فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے ،سہراب افگن

فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے ،سہراب افگن
 فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے ،سہراب افگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سہراب افگن کا شمار چند منجھے ہوئے فنکاروں اور ڈائریکٹرزمیں کیا جاتا ہے ۔سہراب افگن نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گا۔ ہر اداکارکا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹی وی سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے۔ سہراب افگن نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات کرناہوں گے اور اس کے لئے سٹیج ،ٹی وی میں کام کرنے والی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاروں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔

مزید :

کلچر -