کیرئیر کی ابتداء سفارشی کے طور پر کام کیا ،جاوید شیخ

کیرئیر کی ابتداء سفارشی کے طور پر کام کیا ،جاوید شیخ

لاہور (فلم رپورٹر) جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کیرئیر کی ابتداء سفارشی کے طور پر کام کیا ،ریڈیو ، ٹی وی اور فلم میں ایکسٹر ارول کئے اور بعد میں اپنی محنت کے بعد موجودہ مقام تک پہنچا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر دل پھینک ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔اپنے فلمی دور میں تما م ہیروئن کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے زیادہ خوبصورت اداکارہ نیلی لگتی تھیں ۔جاوید شیخ نے کہا کہ آج نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ فلم نامعلوم افراد میں اداکار محسن نے مجھے اپنی اداکاری سے متاثر کیا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مائرہ خان خوبصورتی میں پہلے نمبر پر جبکہ بشری انصاری ورسٹائل اداکارہ اور طلعت حسین بہترین اداکار ہیں ۔

مزید : کلچر