پاکستانی ثقافتی وفد ماہ رواں کے آخر میں مسقط میں پرفارم کرے گا

پاکستانی ثقافتی وفد ماہ رواں کے آخر میں مسقط میں پرفارم کرے گا

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فنکاروں کا ثقافتی وفد ماہ رواں کے آخر میں مسقط میں پرفارم کرے گا۔ ان فنکاروں میں فوک گلوکار اعجاز راہی، ملک علی حسن، سبین علی، اداکارہ عابدہ بیگ، کامیڈین سہیل پٹاخہ، زینت نور اور یوسف شامل ہیں۔ پروگرام کے آرگنائزر قیصر عباس نے بتایا کہ اس میوزیکل پروگرام کروانے کا مقصد پاکستانی روایتی ثقافت کو پروموٹ کرنا ہے ۔ پاکستانی فنکاروں کو یہاں بے حد پسند کیا جاتا ہے، جس کے لئے زبیر بھٹی کے ساتھ مل کر یہ پروگرام کروایا جارہا ہے۔ ان میں سے ایک پروگرام مسقط اور دوسرا سلالہ ہوگا جس کی تشہیری مہم شروع کردی گئی ہے ۔

مزید : کلچر