گلوکار شفاء اللہ روکھڑی کے دو ویڈیو سوشل میڈیا پر لانچ

گلوکار شفاء اللہ روکھڑی کے دو ویڈیو سوشل میڈیا پر لانچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) فوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی کے دو ویڈیو ’’سمی میری وار‘‘ اور ’’سوہنا سانولا ‘‘سوشل میڈیا پر لانچ کردئیے ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔گلوکار شفاء اللہ روکھڑی نے بتایا کہ ان میں سے ایک ویڈیو’’سمی میری وار‘‘ کو یوکے کی معروف آڈیوکمپنی مووی بکس نے بنایا ہے جو جلد ہی میرے آڈیو اور ویڈیو البم یوکے ، بھارت اور پاکستان سے بیک وقت ریلیز کریگی۔ شفاء اللہ روکھڑی نے کہاکہ ہمیشہ سے میری کوشش رہی ہے کہ پرستاروں کو ہربار کچھ نیا سننے کو ملے جس کے لئے اچھی شاعری اور کمپوزیشن پر بھرپور محنت کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -