سٹیج ڈرامہ ’’ تیری دید میری عید ‘‘ کی کامیابی ،فنکاروں کو نقد انعام
لاہور (فلم رپورٹر)ناز تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ تیری دید میری عید ‘‘ کی شاندار کامیابی پر ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی کی جانب سے سینئر فنکاروں کو 5،5ہزار اور جونیئر اداکاروں کو 2،2ہزار روپے انعام دیا گیا ۔ سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے ناز تھیٹر میں جاری اپنے سٹیج ڈرامہ ’’ تیری دید میری عید ‘‘ کے شاندار بزنس کی خوشی میں اداکارہ شیبا رانی ، لیلیٰ صدیقی ، فروزہ خان ،شاہد خان ، ظفر ارشاد اور مجاہد رانا کو 5،5ہزار روپے انعام دیا جبکہ اداکار الیاس احمد ، عمران بلا ، نعیم شوکی ، نفیس زمان ، عدنان ببلو ، اختر حسین ، انور شیخ ، ماہ رخ کو 2،2ہزار روپے انعام دیا ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر باقر حسین ، معاون ہدایتکار عظیم نور ہیں ۔