رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہل خانہ کی پہلی عید اداس

رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہل خانہ کی پہلی عید اداس

لاہور (فلم رپورٹر) رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہل خانہ کی پہلی عید اداس گزرے گی ۔ ایک سال کے دوران شوبز سے تعلق رکھنے والے نامور ستارے اس دنیا سے رخصت ہوئے جن میں نامور رائٹر فاطمہ ثریا بجیاں ،جنید جمشید ، فاروق ضمیر ، اسٹیج ڈرامے کے رائٹر وڈائریکٹر سحر عباس ، پی ٹی وی کے پروڈیوسر ، محمد شفیق ،لاڈلہ ،الطاف خان ، عامر ذکی گٹارسٹ ، کوریو گرافر ریڈی میٹ ، گلوکارہ ریحانہ اختر ،موسیقار وجاہت عطرے ، قسمت بیگ اوراپا بانو قدسیہ شامل ہیں۔یہ ستارے اپنے پیاروں کو صدمہ دے کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے اس سال ان کے اہل خانہ اورپرستار ان کے بغیر اداس عید منائیں گے ۔

مگر یہ فنکارہمیشہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔

مزید : کلچر