اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ اک پریم کتھا‘‘ ریلیزسے قبل مشکلات کا شکار

اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ اک پریم کتھا‘‘ ریلیزسے قبل مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ٹوائلٹ: اک پریم کتھا ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور اس پر کہانی کی چوری کا الزام عائد کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز پراوین ویاس نے فلم ٹوائلٹ: اک پریم کھتا کے پروڈیوسر کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر فلم کی تشہیری مہم اور ٹریلرز کو روکا جائے کیوں کہ اکشے کمار کی یہ فلم 2016 میں بنائی گئی ان کی دستاویزی فلم مانینی کی کاپی ہے۔



واضح رہے کہ پراوین ویاس نے نوٹس میں دعوی کیا ہے کہ فلم ٹوائلٹ: اک پریم کتھا کے متعدد سینز اور ڈائیلاگ ان کی دستاویزی فلم سے چرائے گئے ہیں جبکہ فلم کا مرکزی پلاٹ بھی ان کی فلم سے مماثلت رکھتا ہے۔ ویاس نے 15 جون کو فلم ٹوائلٹ کے پروڈیوسرز کو نوٹس بھیجا تھا جس میں انہیں 28 جون تک جواب دینے کا کہا گیا تھا تاہم اب یہ مدت گزرنے کے بعد ویاس کہتے ہیں کہ وہ اب یہ معاملہ عدالت میں لے کر جائیں گے۔#/h#

مزید :

کلچر -