ماہ نو ر عید کی’’کڑیاں سیاسی منڈے میراثی‘‘میں شاندار پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمرماہ نو ر کی پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری سٹیج ڈرامہ’’کڑیاں سیاسی منڈے میراثی‘‘میں شاندار پرفارمنس گوجرانوالہ کے شائقین نے ہمیشہ ماہ نور شاندار انداز میں ویلکم کیا ہے۔ڈرامے میں ان کے ساتھ کئی معروف فنکار کام کررہے ہیں۔اس بارے میں ماہ نور نے بتایا کہ میں اس سے پہلے بھی کئی بار گوجرانوالہ میں پرفارم کرچکی ہوں ،مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہربار مجھے پہلے سے بڑھ کر رسپانس ملتا ہے۔اس بار بھی میں نے شائقین کے لئے نئے آئٹم تیار کئے ہیں جن پر مجھے بے پناہ داد مل رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کے اختتام پر میں لاہور کے ایک مقامی تھیٹر میں ڈرامہ کروں گی جس کا معاہدہ فائنل ہوگیا ہے ۔