فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،علی حسن،عرفان ملک

فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،علی حسن،عرفان ملک

لاہور(فلم رپورٹر) بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی کامیڈی کی دھاک بٹھانے والی کامیڈین جوڑی علی حسن اور عرفان ملک نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ سائن کرلی ۔ دونوں فن کار دوبالی ووڈ فلمز میں بھی جلوہ گر ہوئے تاہم ’’بینڈ بج گئی‘‘ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔ عرفان ملک اور علی حسن نے نمائندہ ’’پاکستان‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ جمشید جان کے والد جان محمد مرحوم کا انڈسٹری میں بڑا نام تھا۔ انہیں عید کا بادشاہ مانا جاتا تھا اور عید پر ان کی فلمیں عوام کو تفریح فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہوا کرتی تھیں۔ جمشید کی ڈائریکشن کا سٹائل بھی اپنے والد جیسا ہے لیکن اس میں مزید جدت نظر آتی ہے۔ جمشید کی ڈائریکشن کے سٹائل نے ہی یہ فلم کرنے پر مجبور کیا۔’’ بینڈبج گئی‘‘ میں عرفان ملک اور علی حسن کے ساتھ سینئر اداکار ایم وارثی، بھی دلچسپ کردار کرتے نظر آئیں گے۔ ڈرامہ سیریل ’’جانگلوس،‘‘سے مقبول ہونے والے ایم وارثی کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔

مزید : کلچر