عابدشیرعلی اوردیگرلیگی رہنماؤں کے الزامات جھوٹ اورجہالت ہیں ،سپریم کورٹ نوٹس لے :سینیٹر رحمان ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹررحمن ملک نے عابدشیرعلی اورمسلم لیگ ن کے دیگررہنماؤں کے الزامات کوجھوٹ کاپلندااورجہالت قراردیاہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی حکمران جماعت کے رہنماتوہین کررہے ہیں ،عدالت عظمی کوان کے بیانات کانوٹس لیناچاہئے اورمسلم لیگ ن کے ’’گینگ‘‘کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہئے ۔رحمان ملک نے کہاکہ وہ ایف آئی اے میں انسپکٹرکے عہدے پرکبھی فائزنہیں رہے ہیں ،عابدشیرعلی کابیان کہ رحمان ملک ایف آئی اے میں انسپکٹرتھے، ان کی جہالت اورجھوٹے پن کاثبوت ہے ۔ن لیگ کی رہنماؤں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعدان کے خلاف غلط پراپیگنڈاشروع کردیاہے اورقوم نے اس بوگس پروپیگنڈاکومستردکردیاہے ،سپریم کورٹ عابدشیرعلی اوردیگرکی توہین آمیززبان اورمتنازعہ بیانات کانوٹس لے ۔انہوں نے کہاکہ وہ بطوررضاکارجے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات پرپیش ہوئے اوران کی پیشی پرتنقیدتوہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔