پولیس اورحساس اداروں نے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد
بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگرمیں پولیس اورحساس اداروں نے ایک کارروائی کرکے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اورحساس اداروں نے بہاولنگرمیں کامرس کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دکان سے اسلحہ برآمدکرلیا۔کارروائی کے دوران ایک شخص کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،برآمدہونے والے اسلحہ میں پستول ،12رائفلیں اورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اسلحہ تخریب کاری کے لئے استعمال کیاجاتاتھا۔