بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین نورالاسلام نے گھر بسا لیا

بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین نورالاسلام نے گھر بسا لیا

میر پور (یو این پی) بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین نور الاسلام سوہان نے یونیورسٹی کی دوست کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔ تسنیم اسلام لیزا کے ساتھ ان کی شادی آبائی علاقے کھلنا میں ہوئی جس میں ساتھی کھلاڑی سومیا سرکار، مستفیض الرحمن، ٹیم منیجر خالد محمود سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ نور الاسلام سوہان نے بتایا کہ دونوں ناردرن یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے تاہم شادی مکمل طور پر دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تسنیم کے ساتھ ان کی منگنی دس مئی کو ہوگئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی