اولمپک ڈے،ملک بھر میں 6جولائی سے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا

اولمپک ڈے،ملک بھر میں 6جولائی سے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اولمپک ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں 6تا8 جولائی تک تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پنجاب، سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کے علاوہ فیملیز کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ ادریس حیدر نے پی او اے آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 6جولائی کو سندھ اولمپک کے زیر اہتمام کراچی میں باسکٹ بال ، ٹیبل ٹینس مینز اور ویمنز کے ساتھ اولمپک واک بھی منعقد کریں گی جبکہ کے پی کے پشاور میں سات جولائی کو واک سمیت والی بال ، کراٹے مینز اور ویمنز ایونٹ بلوچستان کوئٹہ میں 8 جولائی کو باکسنگ ، تایکوانڈو اور واک ہوگی۔ پنجاب اولمپک لاہور فیصل آباد مین ایونٹ منعقد کریگی جس میں 6جولائی کو لاہور میں واک اور ریسلنگ جبکہ ہینڈ بال کے مقابلے فیصل آباد میں ہونگے ۔پنجاب اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے بتایا کہ اولمپک ڈے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی او اے کے صدر ہونگے جبکہ سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال بھی ہمراہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی تباہی کی ذمہ دار حکومت ہے جو فنڈز نہین دیتی یوتھ فیسٹیول پر اربوں روپے خرچ کئے ایک بھی کھلاڑی اس سے نہ ملا جبکہ پنجئاب گیمز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ گیمز ستبمر میں ہونگی جس کا فیصلہ ہوچکا ہے اور فنڈز بھی مل جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی