ویمنز ورلڈ کپ میں 5 جولائی کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

ویمنز ورلڈ کپ میں 5 جولائی کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

برسٹول (یوا ین پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں 5 جولائی کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں 5 جولائی کو پہلا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ڈربی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی