پاکستانی ٹیم میں نوجوان شامل کئے جائیں:تلکارتنے دلشان

پاکستانی ٹیم میں نوجوان شامل کئے جائیں:تلکارتنے دلشان
 پاکستانی ٹیم میں نوجوان شامل کئے جائیں:تلکارتنے دلشان

  

کولمبو(یو این پی)سابق سری لنکن بیٹسمین تلکرتنے دلشان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کامیابی حاصل کر کے خود کو منوا لیا ہے اور اب اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے کہ اس ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صف اول کے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہر ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سری لنکا کو بھی اسی قسم کے مسائل کا سامنا ہے بلکہ حالیہ برسوں کے دوران عالمی کرکٹ کی بیشتر ٹیموں کو اسی قسم کے حالات سے دوچار رہنا پڑا اور اس کا واحد حل یہی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کر کے انہیں آگے بڑھنے کی راہ فراہم کی جائے کیونکہ اسی طرح ٹیم سے جانے والے بہترین کھلاڑیوں کے متبادل میسر آ سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی