نوٹنگھم شائر نے رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ جیت لیا

نوٹنگھم شائر نے رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ جیت لیا
 نوٹنگھم شائر نے رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ جیت لیا

  

لندن(سپورٹس ڈیسک)نوٹنگھم شائر نے ایلیکس ہیلز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سرے کاؤنٹی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر رائل لندن ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ایلیکس ہیلز نے 187 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نوٹنگھم شائر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے رائل لندن کپ کے فائنل میں سرے کاؤنٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔ مارک سٹونمین نے 144 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سمیت پٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نوٹنگھم شائر نے ہدف 47.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر ایلیکس ہیلز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 187 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے۔ کرس ریڈ 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سیم کوران نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایلیکس ہیلز کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی