ہسارنگا ڈی سلوا ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے پلیئر

ہسارنگا ڈی سلوا ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے ...

گال(اے پی پی) سری لنکن لیگ سپنر ہسارنگا ڈی سلوا ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے تیسرے پلیئر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔ 19 سالہ ہسارنگا نے مسلسل تین گیندوں پر زمبابوے کے تین بلے بازوں کو پویلین بھیجا جن میں میلکم والر، ڈونلڈ تریپانو اور ٹینڈائی چتارا شامل تھے۔ اس طرح وہ اپنے پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے تیج الاسلام اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی