ایشین جونےئر سکواش چیمپئین کیلئے قومی جونےئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہوں گے

ایشین جونےئر سکواش چیمپئین کیلئے قومی جونےئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہوں گے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام اردن میں ہونے والی ایشین جونےئر سکواش چیمپئین کیلئے قومی جونےئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز (آج ) پیر سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ٹرائلز میں کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاور سے انڈر13،انڈر15اور انڈر17کیٹیگری کے منتحب شدہ2,2 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جس میں سے ہر کیٹیگری کے لئے2،2کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی،کوئٹہ،لاہور اور پشاور ٹرائلز ہوئے جس میں سے انڈر13،انڈر15اور انڈر17کیٹیگری کے لئے2,2کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ایشین جونےئر سکواش چیمپئین شپ آئندہ ماہ اگست میں اردن میں کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی