ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عیدالفطر کے بعد دوبارہ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق تربیتی کیمپ میں6کھلاڑیوں جن میں مہران جاوید، عباس زیب حارث اقبال، منصور زمان، ذیشان زیب اور عبدالمالک شامل ہیں، تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور آصف تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ رواں سال 19 سے28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھلی جائے گی ۔ جس کے لئے قومی ٹیم16جولائی کو روانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی