جنوبی افریقہ کیخلاف انگلینڈ ٹیم کا اعلان ،باز گیری کی واپسی

جنوبی افریقہ کیخلاف انگلینڈ ٹیم کا اعلان ،باز گیری کی واپسی
 جنوبی افریقہ کیخلاف انگلینڈ ٹیم کا اعلان ،باز گیری کی واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن (این این آئی)انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے جوروٹ کی قیادت میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے بلے باز گیری بیلنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔انگلینڈ نے ٹیسٹ ٹیم میں مڈل سیکس کاؤنٹی کے فاسٹ باؤلر ٹوبی رولینڈ جونز کو شامل کیا جو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل ہوئے ۔گیری بیلنس کو گزشتہ سال اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد ٹیم سے باہر کیا گیا تھا۔کاؤنٹی چمپئن شپ کے رواں سیزن میں یارکشائر کی جانب سے 101 کی اوسط سے رنز بنانے پر بیلنس کو سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کا حصہ بنایا ۔سیلکٹر جیمز ویٹیکر کا گیری بیلنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ انھوں نے چمپئن شپ میں 100 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے اس لیے وہ منتخب ہونے کا حق رکھتے تھے اور ہمیں امید ہے کہ وہ مڈل آرڈر میں اپنے تجربے سے ٹیم کی معاونت کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گیری بیلنس جوروٹ کی جگہ تیسرے نمبر بلے بازی کریں گے جبکہ الیسٹرکک کی جگہ کپتان بننے والے روٹ کو ان کے پسندیدہ نمبر چار پر بھیج دیا جائیگا۔انگلش سلیکٹر کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے جوروٹ کی قیادت میں ایک نئے دور کے آغاز کے لیے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور یہ انگلینڈ کی کرکٹ کیلئے پرجوش وقت ہے۔