قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہایئر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو بین الصوبائی اورانٹر ڈیپارٹمنٹ نیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی