رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ء اکتوبر میں شروع ہوگا

رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ء اکتوبر میں شروع ہوگا

ملبور ن (این این آئی)رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ء رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرینگے۔ دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اس سے قبل دونوں ممالک 1968ء اور 1977ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں ٗآر ایل آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقہ بھی دوڑ میں شامل تھا تاہم تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے، امید ہے دونوں ممالک ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ 2017ء میں شیڈول میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی