چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان کا انوکھا کارنامہ ، اپنا حصہ بھی ساتھیوں میں تقسیم

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان کا انوکھا کارنامہ ، اپنا حصہ بھی ساتھیوں میں ...
 چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان کا انوکھا کارنامہ ، اپنا حصہ بھی ساتھیوں میں تقسیم

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک)آ ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے بڑی قربانی دیدی ، بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی ٹی وی کی جانب سے ملنے والی بڑی رقم کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کا کہہ کر اپنے حصے میں آنیوالی رقم کے بڑے حصے کی قربانی دیدی ۔نجی ٹی وی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کئے جانیوالے پروگرام میں جب قومی ٹیم کے لئے 1کروڑ روپے کا اعلان کیا تو کھلاڑیوں کی کار کر دگی کی بنیاد پر فارمولا بنا رہی تھی لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو اینکر نے سر فراز سے پوچھا تو سر فراز نے کہا کہ آ پ یہ سب چھوڑیں ، جتنا بنتا ہے سب کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کر دیں جبکہ سرفراز کے حصے میں ایک بھار ی رقم بن رہی تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی