علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ آج(پیر )سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ اسلام آبادشروع ہوگا۔ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گا، اور روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کافائنل میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی، اجلاس میں آصف رضا، ظہیر، فہید، عباس، محمد عمران، اویس ضیاء، مظہر حسین، رضوان، یاسر، وسیم شہریار اور نزاکت نے شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی