محمد عامر بہترین کارکردگی کی طرف لوٹ رہا ہے:یاسرعرفات

محمد عامر بہترین کارکردگی کی طرف لوٹ رہا ہے:یاسرعرفات
 محمد عامر بہترین کارکردگی کی طرف لوٹ رہا ہے:یاسرعرفات

  

محمد عامر بہترین کارکردگی کی طرف لوٹ رہا ہے:یاسرعرفات

کراچی(یو این پی)سابق قومی آل راؤنڈر یاسرعرفات کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر اپنی بہترین کارکردگی کی جانب لوٹ رہا ہے اور اس نے چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا جبکہ حالیہ کامیابیوں میں کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی نمایاں کردار ہے۔ پاکستانی پیس اٹیک میں شامل حسن علی،جنید خان اور رومان رئیس کی عمدہ کارکردگی کو سراہنے والے سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کیلئے پانچ سالہ پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم کرنا آسان نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ وہ اب اپنی بہترین کارکردگی کی جانب واپس لوٹ رہا ہے کیونکہ پانچ سال تک کرکٹ نہ کھیلنے کے بعد واپسی پر خود کو پہلے جیسا بنانے میں کچھ وقت تو لگنا ہی تھا لیکن چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد کے ساتھ مل کر فتح کو یقینی بنانے والے پیسر نے بھارت کیخلاف فائنل میں اپنی حقیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر ڈالا اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح اپنی کار کردگی کو بہتر بناتا رہے گا۔ یاسر عرفات نے بالنگ کوچ اظہر محمود کی غیر معمولی محنت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جن کی جارحانہ اپروچ نے موجودہ ٹیم میں ایک نئی توانائی پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جونیئر اور ڈومیسٹک سطح پر قیادت کرنے والے سرفراز احمد میں اچھے کپتان کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں جو اپنے اصل شعبے وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ سے انصاف کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابیاں دلا رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی