تمام مسالک اور مذاہب کے رہنما ؤ ں کا اجلاس ، بین المذاہب مشاورتی کمیشن قائم

تمام مسالک اور مذاہب کے رہنما ؤ ں کا اجلاس ، بین المذاہب مشاورتی کمیشن قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)تمام مسالک اور مذاہب کے رہنماوں کا اجلاس گلبرگ لاہور میں مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔توہین رسالتﷺ کا مقدمہ درج کرنے کے لئے’’بین المذاہب مشاورتی کمیشن‘‘ کے نام سے کمیشن قائم،رہنماؤں نے کمیشن کی غرض و غائت پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر مذہب کے نام پر اسلام ، آپ ﷺاور دیگرانبیاء کی عزت و ناموس کی توہین کرنے کی کو شش کرتے ہیں جسکی کوئی مسلک و مذہب اجازت نہیں دیتا اورکچھ لوگ ذاتی عنا د پر لوگوں پر مذہب کے نام پر جھوٹی FIRدرج کروا کر بے گناہ لوگوں کو ملوث کرتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے کیونکہ جب بھی معاملہ کی تہہ تک پہنچا جاتاہے تو یہ معاملہ عموما لین دین کا ہوتاہے اور اس کو مذہبی رنگ دے دیا جاتاہے یہ صر ف غیر مسلموں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ مسلمانو ں کو بھی اس میں پھنسایا جاتاہے ۔مقررین نے کہا کہ ایسے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضرورت محسوس کی گئی کہ مذہبی رہنماوں پر مشتمل ایک’’ بین المذاہب مشاورتی کمیشن‘‘ کے نام سے ایک مشاورتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس بات کا تعین کریگا کہ توہین مذہب بنتی ہے یا نہیں ، اگر توہین بنتی ہے تو کمیشن حکومت کو سفارش کرے گا کہ اس کو قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے اور اگر ٖFIRکے مطابق جھوٹی ثابت ہو تو مدعی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔تما م مذہبی رہنماوں نے اس نام پر اتفاق کیااور اس بات پر زور دیا کہ اسکو مستقل بنیادوں پر صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی منظم کیا جائے اور اس کو عام کرنے کیلئے علماء اکرام مدارس، تعلیمی اداروں میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا جائے۔اس اجلاس میں مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی ،مولانا عبدالرب امجد، مولانا ضمیر اختر منصوری،جاوید ولیم، فادر جمیل البرٹ،ڈاکٹر مسعود مجاہد ،اجمل نیامت ،مسٹر جاوید البرٹ ،مفتی سید عاشق حسین ، مولانا مشتاق جعفری، رانا محمد نصراللہ ،مولانا شکیل الرحمن ناصر،ڈاکٹر منو ر چاند اورحافظ سمیع اللہ سمیت دیگر بھی شامل تھے۔اس کمیشن میں آئینی ماہرین اور پولیس اؤفیسران کو بھی شامل کیا جائے گا۔