امیتابھ کا فیس بک آفیشل اکاؤنٹ نہ چلنے پر دلچسپ ٹویٹ

امیتابھ کا فیس بک آفیشل اکاؤنٹ نہ چلنے پر دلچسپ ٹویٹ
 امیتابھ کا فیس بک آفیشل اکاؤنٹ نہ چلنے پر دلچسپ ٹویٹ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے فیس بک آفیشل اکاؤنٹ نہ چلنے پر دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس عام افراد کے پاس نہ چلنا تو معمول کی بات ہے لیکن ان مسائل کا سامنا معروف شخصیات کو بھی کرنا پڑجاتا ہے۔گزشتہ روز میگا اسٹار کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی واقعہ ہوا اور ان کے فیس بک کا آفیشل اکاؤنٹ نہ چل سکا جس پر امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں دلچسپ ٹوئٹ کرڈالی۔بالی وڈ اسٹار کا اپنی کامیڈی فلم کے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’ارے یار ایف بی،، تو کیوں نہیں کھلتا ہے میرے لیے فل میں،، ڈالنا ہے یار اس میں کچھ باتیں میری۔ ان کی مزاحیہ ٹوئٹ کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور اس پر بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں جب کہ امیتابھ بچن کو اس سے قبل بھی فیس بک آفیشل اکاؤنٹ نہ چلنے پر مسئلہ درپیش رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4