پاراچنار دہشت گردی میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں، عبدالوحید روپڑی

پاراچنار دہشت گردی میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں، عبدالوحید روپڑی

لاہور(پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ محب وطن قوتیں ملکی سلامتی و استحکام کے خلاف غیر ملکی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی،موجودہ فرسودہ نظام ملک وقوم کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک موجودہ نظام سے نجات اور اسلامی معاشی نظام رائج نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کی زندگی میں آسودگی نہیں آسکتی،پارا چنار دہشت گردی کو فرقہ وارانہ رنگ دینا ملک دشمنی ہے، شرپسند عناصر ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں یرغمال بن کر انتشار پھیلا رہے ہیں۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیرحافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے پنجاب کابینہ کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے،مگر قوم متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار دہشت گردی میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔ اس وقت تمام سیاسی ومذہبی قوتوں کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا، دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے ہم سب ایک صفحہ پر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1