نرگس فیض پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری مقرر

نرگس فیض پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری مقرر

لاہور( پ ر) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نرگس فیض ملک کو پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے ،اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا، نرگس فیض ملک نے کہاکہ یہ عہدہ بے نظیر شہید کی امانت ہے ، اس عہدے سے انصاف کرنے کے لئے فرض شناس کو مظاہرہ کروں گی اور ایک ایک کارکن سے ملاقات کرکے اس کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گی ، انہوں نے کہاکہ اس اہم عہدہ دینے پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی شکر گزار ہوں،مجھے پر جو اعتماد کیاگیا ہے اس پر پوری اتروں گی ،پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والے پچھتائیں گے اور انہیں کسی دوسری جماعت سے عام انتخاب میں ٹکٹ نہیں ملے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1