پیپلز پارٹی پانچ جولائی یوم سیاہ کے طور پر منائیگی، عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی پانچ جولائی یوم سیاہ کے طور پر منائیگی، عزیز الرحمن چن

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیگی اس سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور نے ناصر باغ میں احتجاجی واک کا اہتمام کیا ہے جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 جولائی جہاں پیپلز پارٹی کے لئے آج بھی سیاہ ترین دن ہے وہیں پاکستان کی تاریخ کے طویل ترین مارشل لا کے آغاز کا دن بھی ہے۔ بھٹوز اور جیالوں کے لئے آج بھی ضیا الحق سب سے بڑا دشمن ہے، آج کل ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے باعث جن مسائل سے دوچار ہے ان کا بل واسطہ تعلق 5 جولائی کی فوجی بغاوت سے ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک و قوم کے مفادمیں جو اقدامات کئے اس سے آج بھی عوام فائدہ اٹھارہے ہیں ،جتنی ترقی پاکستان نے ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں کی ہے اتنی ترقی کسی کے دور میں نہیں ہوئی ،ذوالفقارعلی بھٹو عظیم سیاستدان تھے ،انہوں نے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے سنہری کارنامہ انجام دیا اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے،اسی طرح بے نظیر بھٹو نے ملک کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے اور آصف علی زرداری نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے تاریخی کارنانہ انجام دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1