مخالفین شریف خاندان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، زمرد یاسمین

مخالفین شریف خاندان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، زمرد یاسمین

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہاہے کہ تاریخ میں سب سے زیادہ احتساب شریف خاندان کا ہوا ہے ، ہر بار شریف خاندان سرخروہوا،ہر مخالف سیاسی جماعت شریف خاندان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے، رحمن ملک کے احتساب کا مطالبہ تو پورا پاکستان کررہا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ملک وقوم کی ترقی سے تکلیف ہورہی ہے ان کے دھرنے پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے خلافہیں۔کرپشن کی بات کرنے والے کے ساتھ کھڑے اربوں روپے کے قرضے معاف کروانے والے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے تین کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔50کروڑ روپے کا قرضہ معافکرواکے تین کروڑ روپے کا ٹیکس دے کرقوم کو دھوکا نہ دیں ۔ لاہور کے چاروں ااف زمینوں پر قبضہ کرنے والے کو ساتھ کھڑا کر کے کرپشن کے خاتمے کی بات کرناخان صاحب کو زیب نہیں دیتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1