ہنود اور یہود کے اتحاد سے کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں،تنظیم اسلامی
لاہور( پ ر )تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد کی شہادت پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی مسلسل خاموشی کے نتیجے میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد ہنود اور یہود کا مخفی اتحاد کھل کر سامنے آگیا ہے اور اب یہ عالمی دہشت گرد مل کر کشمیر،فلسطین اور عرب میں مسلمانوں کے قتل عام کے علاوہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پارا چنار میں ہونے والی دہشت گردی بھی ان ہی کوششوں کا حصہ تھی۔ اس موقعے پر ملک کے تمام مسالک کے علماء کرام کو اکٹھے ہوکر اسلام دشمن عناصر کے خلاف نہ صرف صف آرا ہونا چاہیے بلکہ کھل کر ان شر پسندوں کو بے نقاب کرنے کی بھی ضرورت ہے