اسلام وملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو،عزیزالرحمن ثانی

اسلام وملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو،عزیزالرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیزنے پارا چنار،کوئٹہ اور کراچی میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات کوآپریشن ردالفسار کرنے والی مقتدر قوتوں کے لئے سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے بلند بانگ دعوی کررہے ہیں جبکہ صرف چنددنوں میں 300افراددہشت گردی کا شکار بن چکے ہیں پارا چنار دہشت گردی کے متاثرین ایک ہفتہ سے سراپا احتجاج بنے رہے مگر افسوس حکمرانوں کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگی جس سے حکمرانوں کی بے حسی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں قوم کی مدد کی ہے اور فوجی آپریشن سے امن قائم کرنے میں بڑی مدد ملی ہے لیکن اسلام وملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور دہشت گردی کا عفریت منطقی انجام تک پہنچے یہی وجہ ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسمیت سینکڑوں دہشت گرد پھانسی کی سزا ملنے کے باوجود اب تک تختہ دار پر نہیں لٹکائے جاسکے بلکہ ان کی رہائی کیلئے نت نئے حیلے اور بہانے تراشے جارہے ہیں