حج کو کمائی کا ذریعہ بنانے والی کمپنیوں کا کوٹہ منسوخ کیاجائے ،بلال شیرازی

حج کو کمائی کا ذریعہ بنانے والی کمپنیوں کا کوٹہ منسوخ کیاجائے ،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ دینی فریضہ حج کو کمائی کا ذریعہ بنانے والے کمپنیوں کا حج کوٹہ منسوخ اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے حج کوٹہ کے حصول کے لیئے نئی انرول کمپنیوں نے سپریم کورٹ اور وزارت مذہبی امور میں سرکاری حج سکیم سے 20ہزار روپے کم کرکے حج پیکیج بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن حج پیکیج سستا کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے پرائیویٹ کمپنیوں کے کم از کم پیکیج4لاکھ 80ہزار سے شروع ہوکر ساڑھے چھ لاکھ روپے تک رکھے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ لاہور ،کراچی،پشاور ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ میں حج کوٹہ کے حصول کے لئے دائر ایک ہزار سے زائد درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ 10سال سے پرائیویٹ سکیم کے ٹور اپریٹرز لوٹ مار کررہے ہیں اور ایک سے دو لاکھ روپے منافع لے رہے ہیں ہمیں کوٹہ دیں ہم سرکاری سکیم کا حج پیکیج 2لاکھ 80ہزار سے 20ہزار کم میں حج کروائیں گے