بھارت کشمیر پر عالمی برادری کو گمراہ کرر ہاہے ، ذکر اللہ مجاہد
لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بھار ت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہاہے ، کشمیر پاکستان اور بھارت کا نہیں پورے خطے کے امن کا مسئلہ بن چکا ہے جس کیلئے حکمران اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستانیوں کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی ۔جماعت اسلامی پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیری بھائیوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی آئی ہے اور کشمیر کی آزادی تک کرتی رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب المجاہدین اور سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت اور شرم ناک ہے مظلوم کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے تسلیم کر رکھا ہے جبکہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی دہشت گرد ٹرائیکا پوری دنیا میں جارحیت اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کر رہی ہے ۔آج کشمیر ، فلسطین ، برما ، شام اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان پر ظلم وستم ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کے قتل عام پر عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی شرم ناک ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران عالمی دہشت گردمافیا کی غلامی کرنے کی بجائے امت مسلمہ کو باوقار بنا نے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت