سانحہ احمد پور شرقیہ پاکستانی تاریخ کا دل سوز واقعہ ہے، حاجی اکرم

سانحہ احمد پور شرقیہ پاکستانی تاریخ کا دل سوز واقعہ ہے، حاجی اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) تاجر رہنما حاجی اکرم نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کو کسی قیمت پر بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس واقعہ پر جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگواران خاندانوں سے دلی اظہار افسوس کرتے ہیں۔ عید کے موقع پر مسرت لمحات غموں میں تبدیل ہو گئے۔ پوری قوم سوگوار ہوئی۔ سانحہ احمد پور شرقیہ پاکستانی تاریخ میں دل سوز واقعہ ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان بھر کی تاجر برادری جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت اور حکومتی نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کرنے سمیت زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لئے نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔