حکمران خوداعتماد ی اورقومی اعتماد سے محروم ہیں،اشرف بھٹی

حکمران خوداعتماد ی اورقومی اعتماد سے محروم ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران خوداعتماد ی اورقومی اعتماد سے محروم ہیں۔شریف برادران نے جہاں جاناہوتا ہے ان کی چوریوں کے قصے ان سے پہلے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ کوئی طبقہ نااہل حکمرانوں کواعتمادکے قابل نہیں سمجھتا۔سانحہ پاراچنار کے متاثرین نے میاں نوازشریف کی صورت دیکھنے سے صاف انکارکردیا تھا ۔عوام نے حکمرانوں کی آمرانہ سوچ اور حکمران جماعت کی منافقانہ سیاست کومسترد کردیا ۔تعجب ہے عوام کی شدیدبیزاری اورنفرت کے باوجود شریف برادران اقتدارچھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔حکمرانوں کوان کی مرکز گریز سیاست نے ڈبویا ،پیپلزپارٹی کی قیادت ماضی کی طرح آئندہ بھی فیڈڑیشن کی مضبوطی کیلئے اپناقومی کرداراداکرے گی ۔وہ یٰسین ٹاؤن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگر حکمران ووٹ سے اقتدارمیں آئے ہوتے تویقیناان کامزاج آمرانہ نہیں ہوتا،وہ منتخب عوامی نمائندے جمشید دستی پرطاقت آزمارہے ہیں۔جمشید دستی پرتشدد کے ڈانڈے تخت لاہور سے جاملتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1