ر یمنڈڈیو س کی چارج شیٹ انتہائی سنجیدہ ہے، محمدکامران میاں
لاہور (پ ر) مووآن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمدکامران میاں نے کہا ہے کہ ریمنڈڈیو س نے اپنی کتاب میں جو چارج شیٹ لگائی ہے وہ کافی سنجیدہ ہے لہٰذاء اس کی معلومات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔ریمنڈڈیو س کے انکشافات اورالزامات سے محب وطن پاکستانیوں کوشدید دھچکا لگا ہے۔پاکستان کے بیس کروڑعوام سوالیہ نگاہوں سے ان کرداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں جن کاریمنڈڈیوس کی کتاب میں نام لیا گیا ہے ۔حکمران پاکستان کے قومی مفادات ،وقاراوراقتداراعلیٰ کی حفاظت کاحلف اٹھاتے ہیں مگرافسوس اس کی پاسداری نہیں کرتے ۔پاکستان پرراج کرنیوالی حکمران اشرافیہ کی وفاداریاں کسی دوسری ریاست کے ساتھ کس طرح ہوسکتی ہے۔ہوسکتا ہے کچھ لوگ ریمنڈڈیوس کی کتاب پربھی عدالتی کمشن بنانے کامطالبہ کریں لیکن عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے ان عناصر کی سیاست کے پرخچے اڑادیں۔ وہ مووآن پاکستان کی مرکزی رہنما اورورلڈکالمسٹ کلب وومن ونگ کی مرکزی سینئر نائب صدر روحی کھوکھر ایڈووکیٹ کی طرف سے اپنے اعزازمیں پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمدکامران میاں نے مزید کہا کہ اقتدار کیلئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے ملک اورعوام کے وفادار نہیں ہوسکتے ۔پاکستان کی تعمیروترقی اورسا لمیت کاراستہ زراورزور کی سیاست نہیں بلکہ ضمیر کی سیاست سے ہوکرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باضمیر لوگ باوفااورباصفا نمائندوں کومنتخب کریں ۔