’’اشرافیہ ‘‘قانونی نہیں عوام کے جنونی دھکے سے جائے گی،خرم نواز گنڈ ا پور

’’اشرافیہ ‘‘قانونی نہیں عوام کے جنونی دھکے سے جائے گی،خرم نواز گنڈ ا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ’’اشرافیہ‘‘ قانونی نہیں عوام کے فیصلہ کن جنونی دھکے سے جائے گی۔’’شرفاء‘‘ کی رخصتی پر99ء کی طرح پتہ بھی نہیں ہلے گا البتہ مٹھائی کی دکانیں ضرور خالی ہونگی۔کرپٹ عناصر کو ریلیف دینے والوں کا تعلق سرکار کے نوکروں سے ہو یا سیاسی ایوانوں سے سب بھگتیں گے شریف برادران کا تا حیات نا اہل ہونا ملکی اور جمہوری مفاد میں ہے۔1کروڑ نمازیوں کی صف بندی کا آغاز کر دیا قوم کی قسمت بدلے گی اور قاتل لٹیرے عبرت کا نشان بنیں گے۔عوامی تحریک جانیں دینے والے غیرت مند کارکنوں کی جماعت ہے کارکنوں کی اپنے قائد سے محبت دنیاوی فوائد سے بالا اور نظریے پر ہے۔اللہ کا شکر ہے عوامی تحریک کی صفوں میں کوئی ٹھگ،ابن الوقت اور ضمیر کا سودا کرنے والا نہیں ۔عوامی تحریک کے اخلاص پر مبنی سیاسی کلچر میں از خود تطہیر کا عمل جاری رہتا ہے،سب جانتے ہیں موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں۔کارکنوں کا اتحاد اور قائد سے محبت عوامی تحریک کی سب سے بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو خریدنے کیلئے 30کروڑ روپے جاری کئے مگر 3سال گزر جانے کے بعد قاتل شہدا کے ورثا کا جوتاتک نہ خرید سکے۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے ۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک اچانک نہیں بلکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق لندن گئے،جہاں انکی کچھ تنظیمی مصروفیات ہیں ،سربراہ عوامی تحریک ناروے اور مصر میں بھی مختلف کانفرسز میں شریک ہونگے اور مختلف سکالرز سے ملاقاتیں کرینگے۔ترجمان نے بتایا آج برمنگھم یونیورسٹی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی اہلیہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو عائلی قوانین کے حوالے سے تاریخی مقالہ تحریر کرنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دے گی اس ضمن میں خصوصی تقریب یونیورسٹی ہال میں ہو گی۔