رانا مشہودکا صحافی شریف فاروق کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

رانا مشہودکا صحافی شریف فاروق کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے تحریک پاکستان کے کارکن اوربزرگ صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ فاطمہ جناح نے جب الیکشن لڑا تو شریف فاروق اور صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کے مرحوم والد رانا عبدالرحیم جیسے مخلص کا رکنوں نے ان کا بھر پور ساتھ دیا۔مرحوم نے معیاری صحافت کے فروغ کیلئے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ صوبائی وزیر نے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔