سی پیک کے حوالے سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا

سی پیک کے حوالے سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد کیا ...

لاہور(خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی رواں ماہ مینجمنٹ سائنسز پر انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرے گی جس میں سی پیک کو بھی زیربحث لایا جائے گا اور اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے حکومت کو دی جائیں گی ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین مینجمنٹ سائنسز میں جدید رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے اور موضوع کو سامنے رکھتے ہوئے خطے میں جاری قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ جات کی اہمیت اور اثرات کا جائزہ لیں گے۔ اس حوالے سے سفارشات سے پاکستان اور چین سی پیک کے منفرد منصوبے کو مزید موثر اور شاندار بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کالج سائنس سٹڈیز میں ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ معاشرے کے رویے اور مزاج میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبدیلی لانے کیلئے مینجمنٹ سائنسز کا کردار بہت اہم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1