سیاسی جماعتوں نے سیاست کو مذاق بنا دیا ہے ،حافظ محسن جا وید

سیاسی جماعتوں نے سیاست کو مذاق بنا دیا ہے ،حافظ محسن جا وید

لاہور (پ ر ) عدل و انصاف اور احتساب کے نظام سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بد ل سکتی ہے۔تحریک انصاف، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کی حکومتوں اور انکی گندی، منافقت سے بھر پور، جھوٹ، الزام تراشیوں کی سیاست نے ملک کو مسائل کی دلدل میں جھونک دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جا وید، مر کزی تر جمان میاں محمد تو قیر حفیظ، اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیر نے اہلحدیث یوتھ فورس کے عہدیدران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محسن جاوید نے کہا ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسیاں بالکل ناکام ہو گئی ہیں جو شخص بھی اقتدار میں آتا ہے وہ ملک اور قوم پر مہنگائی ، بد امنی، جگا ٹیکسوں کی بھر مار کرکے انکو مسائل کی دلدل میں جھونک دیتا ہے۔ اُنہوں نے کہا نواز شریف اور انکے خاندان کا معاملہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں ہے جب تک سپریم کورٹ ، جے آئی ٹی کوئی فیصلہ نہیں سناتی تحریک انصاف، مسلم لیگ ن کو ہر قسم کی بیا ن بازی سے گریز کرنا چاہئے اگر یہ لوگ الزام تراشیوں کی سیاست کرنے کی بجائے ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے میں اپنی طاقت کو صرف کرتے تو اس وقت ملک کے حالات بہت بہتر ہوتے۔ میاں محمد تو قیر حفیظ نے کہا لوگوں کے مسائل، سرکاری محکموں میں کرپشن ، رشوت خوری جیسے مسائل جوں کے توں ہیں انکو سبز باغ دکھا نے والی سیا سی پارٹیاں ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں۔ ہر سیاسی پارٹی کا سربراہ اقتدار کی ہوس میں اندھا ہوکراپنی حدوں کو پھانگ چکا ہے۔ عمران خان اور انکے ارد گرد کے لوٹوں نے پاکستان کی سیاست کو گندہ کر دیا ہے یہ لوگ اس وقت گہری سازش کے تحت ملک کو خانہ جنگی کی طرف راغب کر چکے ہیں نیز پیپلز پارٹی، نواز شریف کے دور حکومت میں جس بے قدری کیساتھ بھارت کی مقبو ضہ جموں کشمیریوں میں نہتے مسلمانوں کی بر بریت اور وحشیانہ ظلم و ستم پر خاموشی برتی گئی ہے تا ریخ میں اسکی کوئی بدترین مثال نہیں ملتی جلدی قوم کو نواز شریف کی جابرانہ حکومت سے نجات ملنے والی ہے۔ میاں عامر بشیر نے کہا ٹرمپ اور مودی گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کیلئے خطرناک بات ہے کیونکہ دونوں کو پاکستان کی سلامتی ، اسکا استحکام اور عالم اسلام کی ایکدوسرے سے مضبوطی چھبتی ہے۔ اُنہوں نے کہا سید صلا ح الدین سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو دہشت گر د کہنے والے خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جلدی وقت آنے والا ہے جب اسلام اور ان جیسے مجاہدین سپوت با قی رہیں گے اور کفار ملیا میٹ اور انکے رہنماؤں کا نام بھی باقی نہیں رہے گا۔ اُ

مزید : میٹروپولیٹن 1