چاروں مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
لاہور) پ ر(کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ؐ کے زیر اہتمام امت مسلمہ کے چاروں مکاتب فکر کے علماء کرام کے اعزاز میں دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں عید ملن پارٹی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت الحاج پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری صدر علماء ومشائخ اہلسنت نے کی ۔جس میں جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلی علامہ محمد ممتاز اعوان دارالعلوم حنفیہ لبرٹی کے ناظم اعلی حافظ شعیب الرحمن جے یو پی پنجاب کے صدر مفتی سید عاشق حسین جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد اعوان جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد نعیم بادشاہ ، جمعیت اہلسنت کے مولانا حنیف حقانی ، ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی متحدہ علماء کونسل کے مولانامحمد اسلم ندیم وفاق المدارس عربیہ کے حافظ نعمان حامد اور علامہ عبد النعیم نعمانی ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، حاجی محمد اکرم ودیگر نے شرکت کی ۔چاروں مسالک علمائے تحفظ ختم نبوت کی تقریب میں کہا گیا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص اور 1973ء کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں کے خلاف کسی بھی ناپاک سازش کو ہر گز برداشٹ نہیں کیا جائے گا ۔اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت ؐ وناموس رسالت ؐ ایکٹ سمیت آئین کی تمام اسلامی شقوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا گیا ۔تقریب میں تحفظ ناموس رسالت ؐ ایکٹ سے متعلق ہرسرائی اور گستاخ بلاگرز کی عدمی گرفتاری پر سخت احتجاج کیا گیا ۔اور مطالبہ کیا گیا کہ فیس بک سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔بصورت دیگر دینی جماعتیں اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گی ۔