یوسی رحمانپورہ چھانگا مانگامیں دو کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے گئے، رانا مشتاق
چھانگا مانگا (نامہ نگار )یونین کونسل رحمانپورہ چھانگا مانگا کے چیئرمین حاجی رانا مشتاق احمد خاں نے نمائندہ پاکستان کو بتایا کہ ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں اور ایم پی اے شیخ علاوہ الدین کی خصوصی گرانٹ سے دوکروڑ روپے کے ترقیاتی کا م کرائے ہیں جبکہ بلدیاتی چیرمین ہونے کے نا طے کو ئی فنڈز نہ ملا ہے اس کے باوجود میں نے پراناکارخانہ ۔منڈی چھانگا مانگا ۔مرالی ٹاؤن ۔راؤ کوٹ اور دیگر علاقوں میں نالیاں سولنگ پلیاں تعمیر کرائی ہیں اور حلقہ کے عوام کے کہنے پر کئی ترقیاتی کام جاری ہیں جسمیں بھٹی ٹاؤن نئی آبادی میں کارپٹ۔ سڑکیں تعمیر کرائی جارہی ہیں جولوگ واٹر فلٹر کے کنکشن پانی کا بل نہ دے رہے ہیں اُنکے خلاف کاروائی کی جائے گی واٹر سپلائی سکیم بند ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 7/8 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جو بروقت چلانا ممکن نہ ہے چیرمین نے کہا ہم اپنے شہریوں کو واٹر فلٹر پانی دے رہے ہیں جسے مذید فعال بنایا جائے گا رانا مشتاق احمد خاں نے کہا حلقہ کی عوام نے بھاری اکثریت چیرمین منتخب کیا ہے اُ نکے لیے دن رات کام کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جسکا صلہ حلقہ کے عوام کی مجھ سے محبت کا اظہار ہے اس بار ہم شیخ علاوہ الدین کی الیکشن میں بھرپور حمایت کریں گے خواہ کوئی بھی حالات ہوں