ریمنڈ ڈیوس کی کتاب قومی تاریخ کا شرمناک باب ہے ،محمدناصراقبال
لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،صدربرطانیہ رانابشارت علی خاں ،سینئر نائب صدور میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،روحی بانوکوکھرایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ ریمنڈڈیوس کی منظرعام پرآنیوالی کتاب پاکستان کی تاریخ کا شرمناک باب ہے۔امریکہ نے معصوم ڈاکٹرعافیہ کورہا نہیں کیا جبکہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ نے قاتل ریمنڈڈیوس کوچھوڑدیا۔جولوگ پاکستان کی رسوائی اورجگ ہنسائی کاسبب بنے وہ ہرگزقابل رحم نہیں۔اگرملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی تویقیناًریمنڈڈیوس تختہ دارپرجھولتا،افسوس پاکستان میں آئین نہیں بلکہ حکمرانوں کے فرمان کاغلبہ ہے ۔قانون انہیں سخت سزادے ،قوم منتظر ہے ۔پاکستانیو ں کے خون کی قیمت مختلف مفادات کی صورت میں وصول کرنیوالی شخصیات کسی منصب کے اہل نہیں ۔ ریمنڈڈیوس ہماری سیاسی قیادت کیخلاف سلطانی گواہ بن گیا،سچائی تک رسائی پاکستانیوں کاحق ہے۔