چڑیا گھر،ٹکٹ پچاس روپے کرکے غریب سے سستی تفریح چھین لی گئی، نوشین حامد

چڑیا گھر،ٹکٹ پچاس روپے کرکے غریب سے سستی تفریح چھین لی گئی، نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چڑیا گھرکی ٹکٹ فی کس پچاس روپے کرکے غریب سے سستی تفریح چھین لی ہے ، چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والوں کے لئے پارکنگ فیس الگ دینا ہوگی، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوامی ٹرانسپورٹ کا سٹاپ ٹوسٹاپ کرایہ پانچ روپے بڑھانے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے،کارکنوں سے بات چیت کیرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب بہترین ذرائع آمدورفت فراہم کرنے کا روز اعلان کرتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ،ایک طرف اربوں سے روپے اورنج لائن ٹرین بنائی جارہی ہے تو دوسری طرف عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا جارہا ہے، عوام تفریح کے مواقع بھی ختم کئے جارہے ہیں