رواں مالی سال جی ڈی پی کا 6فیصد ہدف حاصل کرلیں گے ،اسحاق ڈار
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا 6فیصد ہدفحاصل کرلیں گے‘ حکومت کی ساری توجہ پائیدار اقتصادی ترقی پر ہے‘ بجٹ میں عام عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے‘ ٹھوس اقدامات کی بدولت میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا۔ وہ اتوار کو خزانہ ڈویژن سے متعلق امور پر اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں مالی سال 2017-18 کے بجٹ پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا سیکرٹری خزانہ نے بجٹ میں مختص اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ سے متعلق متعدد فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کئے جارہے ہیں۔ بجٹ اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق بیشتر کام مکمل کیا جاچکا ہے اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ میں عام عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔ ٹھوس اقدامات کی بدولت میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا حکومت کی ساری توجہ پائیدار اقتصادی ترقی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا چھ فیصد کا ہدفحاصل کرلیں گے۔