بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی

بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی دس ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں(ایل ایس ایم ) کے شعبہ کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شرح ترقی 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں1.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں شوگرانڈسٹری کی شرح ترقی میں37.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکلز کی صنعت کی شرح نمو21فیصد رہی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی صنعت کی شرح نمو7 فیصد، جیپوں اورکاروں کی صنعت نے5 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کی 3.95 فیصد کی شرح نمو کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -